فراڈ سے متاثرہ شخص کی سوشل میڈیا پر خود سوزی کی دھمکی ایف اے نے ملزم کو گرفتار کر لیا

فراڈ سے متاثرہ شخص کی سوشل میڈیا پر خود سوزی کی دھمکی پر ایف اے نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کاروائی کر کے انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار کیا۔

انسانی سمگلرکو گوجرانوالہ سے گرفتار کیاگیا۔ملزم کی شناخت ذیشان حیدر کے نام سے ہوئی۔ملزم اپنے والد اور بھائی کے ساتھ مل کر انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث تھا۔

ملزم نے شہری کو عراق میں ملازمت کا جھانسہ دے کر 12 لاکھ روپے وصول کیے شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا

متاثرہ شہری نے رقم نہ ملنے کی صورت میں خود سوزی کی دھمکی دی تھی۔ متاثرہ شہری نے خود سوزی کی دھمکی آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی تھی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار کاروائیاں جاری ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں