اسلام آباد ویتام کے سفیر کی اہلیہ لا پتا آئی جی تمام اعلی افسران کے ہمراہ تفتیش میں سرگرم.ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کے ہمراہ ویتنام کے سفیر کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے۔
آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ تفتیشی ٹیم کے دیگر افسران بھی افسران بھی موجود تھے۔ ویتنام کے سفیر سے ملاقات سے قبل آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی سیف سٹی ، ایس ایس پی انویسٹیگیشن اور ایس ایس پی آپریشنز سے سفیر کی اہلیہ کی تلاش سے متعلق بریفننگ لی۔
آئی جی اسلام آباد نے ویتنام کے سفیر سے ملاقات کے موقع بر کہا کہ شہر میں مقیم تمام سفراء کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ۔ویتنام کی سفیر کی اہلیہ کو تلاش کرنے کےلیے 7 مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔اسلام آباد پولیس تکنیکی اور انسانی وسائل بروئے کار لارہی ہے۔
آئی جی نے کہا تمام شواہد اور ثبوت جمع کیے جارہے ہیں۔تمام پہلوؤں پر تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔اسلام آباد ویتنام کے سفیر کی اہلیہ ہفتہ کے روز صبح سے گھر سے لاپتہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق ویتنام سفیر کی اہلیہ موبائل فون اور پرس گھر میں چھوڑ کر 11 بجے نکلی ،تاحال گھر واپس نہ پہنچنے پر ورثا نے پولیس سے رابطہ کیا
آئی جی سے قبل ایس پی سٹی خود موقع پر پہنچ گئے تھے۔ پولیس نے سیف سٹی کیمروں سمیت جائزہ لیکر تلاش شروع کر دی تھی۔ سفیر نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ ان کی اہلیہ بیوٹی پارلر میں جانے کا کہ کر نکلی اور وہاں بھی نہیں پہنچی۔دونوں میاں بیوی کی ناراضگی چل رہی تھی۔