اسلام آباد میں ایک پانچ ستارہ ہوٹل کا اضافہ

نجی کمپنی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں لگژری مہمان نوازی میں ایک نئے دور کا أغاز کر رہے ہیں۔ پانچ ستارہ ہوٹل کے قیام کے لیے منگل کی شام کو تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کے موقع پر میزبان کا کہنا تھا کہ سگنیچر روٹانا لگژری اور ریفائنمنٹ کا مترادف ہے، عالمی سطح پر مشہور برانڈ نے سگنیچر روٹانا اسلام آباد کے آغاز کے ساتھ باضابطہ طور پر پاکستان میں اپنی شاندار آمد کو یقینی بنایا ہے۔

ان کا دعوی ہے کہ مشرق وسطی، افریقہ، مشرقی یورپ اور ترکی میں 100 سے زیادہ شہروں کے پورٹ فولیو کے ساتھ روٹانا نے مہمان نوازی کی صنعت میں عالمی سطح پر حیثیت کو مزید مستحکم کیا ہے۔

اپنے 30 سالہ تجربے اور 20 سے زیادہ ممالک اور 36 شہروں میں موجودگی کے ساتھ روٹانا پاکستان کے اعلی ترین 5 اسٹار ہوٹل برانڈ کے ساتھ شراکت میں، پاکستان تک اپنے غیر معمولی خدمات کے معیار کو بڑھا رہی ہے

پاکستان کے دارالحکومت میں ہوٹل کی تعمیر مکمل ہونے پر ہوٹل عالمی پورٹ فولیو میں 522 رہائشیں فراہم کرے گا جس میں 378 ہوٹل کے کمرے اور 144 برانڈڈ رہائشی اپارٹمنٹس شامل ہیں۔

یہاں ایک جدید ترین کاروباری مرکز، 6 میٹنگ لاونجز، ایک بینکوئٹ ہال اور ایک کثیر مقصدی ہال ، جو کاروباری اور تفریحی مسافروں دونوں کی ضروریات کو پورا کرے گی۔ یہاں 2 خاص ریستوران اور ایک کیفے شامل ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ آوٹ ڈور ٹاپ ٹیئر کافی بارز بھی ہوں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں