مظفر آباد وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کا ایران کے صدر اور وزیر خارجہ کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر یوم سوگ کا اعلان۔آزادکشمیر کا پرچم آج کے دن یوم سوگ پر سرنگوں رہا۔
وزیراعظم آزادکشمیر کا حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ پاک ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر ،وزیر خارجہ اور دیگر کے درجات بلند فرمائے۔
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بھی ایران کے صدر ابراہیم ریسی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالعین کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
صدر نے کہاکہ ایرانی صدر کی وفات سے مسلم اُمہ ایک عظیم رہنماء، مفکراور لیڈر سے محروم ہو گئی ہے۔
ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی وفات پر ایرانی عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہی۔ اللہ تعالیٰ ایرانی صدر ابراہیم ریسی ،وزیر خارجہ حسین امیر عبدالعین کے درجات بلند فرمائے۔