صدر آصف زرداری نے کہا ہے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ عبداللہیان اور دیگر لوگوں کو لیکر جانے والے ہیلی کاپٹر کی خبر سن کر گہری تشویش ہوئی۔ میں صدر رئیسی کی صحت و سلامتی کیلئے دل سے دعا گو ہوں تاکہ وہ ایرانی قوم کی خدمت کرتے رہیں۔
جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے حوالے سے کہا کہ ایران کی جانب سے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے بارے میں پریشان کن خبر سنی، بڑی بے چینی کے ساتھ اچھی خبر کے لیے انتظار کر رہے ہیں کہ سب ٹھیک ہے