آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس نے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کرے۔جبکہ تمام سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس ، میڈیکل الاؤنس اور کنوینس الاؤنس میں 200 فیصد اضافہ کیا جائے،محروم ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق کو ختم کرکےاس میں اضافہ کیا جائے،مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئےپنشنرز کی پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔
اسلام آباد پریس کلب میں پریس کبنفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی الائنس کے سربراہ رحمان باجوہ نے کہا کہ فیڈرل ملازمین گریڈ 1 تا 16 کی اپگریڈیشن خیبر پختون خواہ کی طرز پر کی جائےمطالبات پورے نہ ہوئے تو وفاقی بجٹ کے موقع پرچھ اور سات مئی کو پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دینگے۔
جمعہ کے روز آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان کے مرکزی چیئرمین مین حیدر علی خان، مرکزی صدر چوہدری سرفراز، ، صوبائی صدر پنجاب راجہ طاہر محمود، صوبائی چیئرمین خیبر پختونخوا ناصرالدین، وفاقی ٹیچرز ا یسوسی ایشن کے صدراظہر اعوان، مرکزی صدر نیشنل پروگرام رخسانہ انور ودیگر صوبائی قائدین اور وفاقی تنظیموں کے عہدیداران کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مزدور کی اجرت کم از کم پچاس ہزار کی جائے،حاضر سروس تمام کنٹریکٹ، ڈیلی ویجز، ایڈھاک، کنٹیجنٹ پیڈ اور ٹی ایل اے ملازمین کو ریگولر کیا جائے۔ سرکاری اداروں کی نجکاری نہ کی جاۓ۔ مالی سال کے بجٹ25- 2024 میں ان مطالبات کے مطابق اعلان کیا جائے بصورت دیگر بجٹ سے ایک دن پہلے تمام صوبائی و وفاقی ملازمین اپنے مطالبات کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پرامن دھرنا دینگے۔