وزیراعظم آزادکشمیر اور کابینہ اراکین کی شہباز شریف سے ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق اور وفاق وزراء نے جمعرات کے روز ملاقات کی ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ کشمیر کے حریت راہنماوں کا وفد بھی موجود تھا۔

ملاقات میں حریت رہنماؤں نے آزاد جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال پر قابو پانے کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کے کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔گیمبیا میں ہونے والے او آئی سی اجلاس میں پاکستان نے جموں و کشمیر کا مقدمہ بھرپور طریقے سے پیش کیاوزیراعظم شہباز شریف نے وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کو حریت رہنماؤں سے روابط مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

حریت راہنماوں میں محمود احمد ساگر، غلام محمد صوفی، سید فیض احمد نقشبندی ، الطاف احمد بھٹ، شہزاد وانی، اعجاز رحمانی ، زاہد اشرف، اور الطاف حسین وانی شامل تھے

اپنا تبصرہ لکھیں