پیپلز پارٹی کا نہیں پنجاب کا گورنر ہوں سلیم حیدر

منگل کے روز گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ریلی ضلع اٹک میں ڈھولیاں پہنچی۔سردار سلیم حیدر کا شاندار استقبال کیا گیا

پنجاب گورنر سردار سلیم حیدر پر پھول نچھاور کیے گئے۔پیپلز پارٹی کارکنوں نے کے پر جوش نعرے لگائے بھنگڑے اور ڈانس کرتے رہے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ڈھولیاں چوک پر عوام سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا میں اپنے اہل علاقہ کی جانب سے شاندار استقبال پر شکر گزار ہوں۔پنجاب کا گورنر سردار سلیم حیدر نہیں بلکہ اٹک کا بچہ بچہ گورنر ہے۔میرا گورنر بننا اٹک کی عزت و وقار ہے۔

آج پتا چل گیا ہے کہ اٹک پنجاب کی حکمرانی کا حصہ ہے۔گورنر ہاؤس میں صرف پیپلزپارٹی نہیں تمام جماعتیں اسکتی ہیں۔پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن ، جے یو آئی اور تمام جماعتون کے لوگ گورنر ہاؤس آ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا میں پی پی کا نہیں پنجاب کا گورنر ہوں۔میں نے پنجاب کا نہیں لوگوں کے دلوں کا گورنر بنان ہے۔صوبے میں ہر شعبے میں بہت سی مشکلات ہیں جنیں دور کریں گے۔پنجاب کی بہتری کے لئے کوششاں رہوں گا

اپنا تبصرہ لکھیں