جڑانوالہ افواج پاکستان و شہدا کے خاندانوں کے ساتھ سے اظہار یکجیتی کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ 9 مئی کو ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیا گیا
جڑانوالہ افواج پاکستان و شہدا کی فیملیوں کیساتھ سے اظہار یکجیتی کیلئے پولیس اہلکاروں و افسران، ن لیگ کے ممبران امن کمیٹی اور سول سوسائٹی کے افراد نے ریلی نکالی۔
ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء ریلی نے افواج پاکستان اور پنجاب پولیس کے حق میں فلک شگاف نعرے بھی لگائے اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا مانگی گئی۔
مقررین نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ 9 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ۔اس دن پاکستان کیخلاف گھناؤنی سازش کی گئی شہداء پاکستان کے محجسوں کی بحرمتی کی گئی۔ اور ملک میں انتشار پھیلایا گیا اور ٹوڑ پھوڑ جلاؤ گھیراؤ سے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔
اپنے مفادات کی خاطر ملک پر حملہ آور ہوئے آج بھی مخصوص ٹولہ ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہا ہے انکا مقصد صرف اور صرف پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانا ہے قوم ایسے عناصر کو ہرگز معاف نہیں کرے گی۔
شہدا پاکستان آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں پوری قوم شہداء کے خاندانوں کیساتھ کھڑی ہے۔
ایس پی ٹاؤن ملک عابد حسین ظفر، ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ خالد جوئیہ، ایس ایچ او تھانہ سٹی یوسف شہزاد، ن لیگ کی امن کمیٹی کے اراکین چوہدری حبیب اللہ عطار، شیخ ابوبکر، سید تطہیر شاہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی سردار خان بہادر ڈوگر, سٹی سینئر نائب صدر مسلم لیگ ملک عرفان خلیل ، ملک مقصود، چوہدری عدنان واڑیچ محمد علی ناہرہ اور سول سوسائٹی کے افراد نے ریلی میں شرکت کی۔