وفاقی وزیر احسن اقبال اور معاون خصوصی طارق فاطمی تیرہویں جوائنٹ کارپوریشن کمیٹی میٹنگ کے لئے چین پہنچ گئے

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ تارق فاطمی کی بیجنگ ایئرپورٹ پر آمد کے وقت چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور چینی حکام نے استقبال کیا۔

اس موقع پر احسن اقبال کا چین پہنچنے کے بعد بیجنگ ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چین پاکستان کا تاریخی دوست ہے، جس نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا.

سی پیک کے پہلے مرحلے کے تحت 25 ارب ڈالر کے منصوبے پاکستان میں زیر تکمیل ہیں.پہلے مرحلے میں توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبے کو اپگریڈ کیا گیا۔ جبکہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت ، سنعت ، گرین توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبے کو فروغ دیا جائے گا۔

اس دورے سے تیرہویں جوائنٹ کاپریش کمیٹی میٹنگ کا ایجنڈا مرتب کرنے میں مدد ملے گی۔

یاد رہے ،نئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ چین کا پہلا اعلی سطحی دورہ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں