لاہورسے ایک بڑا دھشتگرد گرفتار” جس کا تعلق خراسانی گروپ سےنکلا

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو اہم کامیابی مل گئی۔ ذرائع کے مطابق پولیس افسران اور اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے والے ایک ملزم کو پولیس نے لاہور کے علاقے بھٹہ چوک الفلاح ٹاؤن سے مرکزی ملزم فیضان کو گرفتار کرلیا جو لاہور کے علاقے بادامی باغ کا رہائشی اور اس کا تعلق کالعدم شدت پسند تنظیم داعش کے خراسانی گروپ سے ہے۔

ملزم کے قبضے سے حملے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل ، تین پستول، پہنے کپڑے اور دستانے بھی برآمد ہوئے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی دہشت گردی کے مقدمے میں جیل جاچکا ہے۔

پولیس اہل کاروں پر حملے کرنے والے ٹارگٹ کلر ملزم نے تفتیش کے دوران جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔گرفتار ملزم فیضان خراسانی نے انکشاف کیا کہ 2 اعلیٰ پولیس افسران کو بھی ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ تھا۔ پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا ٹاسک کالعدم تنظیم کی طرف سے دیا گیا تھا۔

پولیس نے ملزم کے والد کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ علاوہ ازیں پولیس نے ملزم سے رابطے میں رہنےوالے 14افرادکی نشاندہی کر لی ہے۔ ملزم کی کڑیاں بہاولپور میں 3 روز قبل ہونے والے پولیس مقابلے سے ملتی ہیں۔ بہاولپورمیں سیف اللہ خراسانی ، اسد اللہ خراسانی اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد فیضان خراسانی فائرنگ کرنے سے پہلے اپنے ہدف کی ایک گھنٹہ تک ریکی کرتا تھا۔ ملزم لاہور کا رہائشی ہے اور جیل بھی جا چکا ہے۔ ملزم ڈیفنس میں اپنے بھائی سمیت عارضی طور مقیم تھا۔ دہشت گرد کی گرفتاری کے دوران خودکش جیکٹ، ہیلمٹ ،شرٹ ، دستانے ، پین کیمرہ، 30 بوراور نائن ایم ایم پستول برآمد ہوئے ہیں۔

گرفتار ملزم کا اصل نام محمد فیضان بٹ ولد فیاض احمد بٹ ہے۔ شناختی کارڈ کے مطابق ملزم بادامی باغ لاہور کا رہائشی ہے اور اس کی عمر 21 سال ہے۔ ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ 6 لاکھ روپے میں 6 پولیس والوں کو شہید کرنا تھا۔ ملزم کو الفلاح ٹاؤن میں اس کی ماں کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں