جماعت اسلامی اسلام آباد میں حافظ نعیم کے استقبال کے لیے پرجوش

جماعت اسلامی کے مقامی امیر نصراللہ رندھاوا نے بدھ کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرس سے خطاب میں نو منتخب امیر جماعت اسلامی کے بھرپور استقبال کرنے کا اعلان کیا۔

امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے زرائع بلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی حقیقی معنوں میں ایک سیاسی و جمہوری جماعت ہے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان کاہرپانچ سال بعد انتخاب ہوتا ہے۔

اراکین جماعت اسلامی نے حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب کیا ہے۔جماعت اسلامی اہلیان اسلام آباد کی طرف سے4مئی کو فاطمہ جناح پارک ایف نائن میں حافظ نعیم الر حمن کے اعزاز میں عظیم الشان استقبالیے کا انعقاد کر رہی ہے۔جس میں اسلام آباد سے ہزاوروں کی تعداد میں مرد و خواتین ، بچے اور نوجوان شریک ہوں گے۔

انھوں نے کہاجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کے لیے عوامی جدوجہدجاری رکھے گی۔

جماعت اسلامی اسلام آباد کے نائب امیر محمدکاشف چوہدری ملک عبدالعزیز اور دیگر کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے نصر اللہ رندھاوا نے کہا نومنتخب امیر جماعت اسلامی کے استقبال کے لیے اہلیان اسلام آباد تمام ترسیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں