ڈی آئی جی اسلام آباد کی پولیس افسران کو سزائیں اور انعامات دے کر قابو کرنے کی کوشش

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس فورس ناقص کارکردگی، ڈسپلن کی خلاف ورزی، ناقص تفتیش، ڈیوٹی میں غفلت اور کرپشن میں ملوث ہے۔

نو تعینات شدہ آئی جی کی طرف سے پے درپے نوٹس اور انکوائریاں پولیس فورس کو قابو میں نہ لا سکیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے لالچ اور دھمکی کی پالیسی لے کر میدان میں کود پڑے۔

منگل کی شام ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری نے اردل روم،
آپریشنز ڈویژن میں تعینا ت 27پولیس افسران اور اہلکاروں کو ناقص کا رکر دگی، ڈسپلن کی خلاف ورزی، ناقص تفتیش، ڈیوٹی میں غفلت اور کر پشن میں ملوث ہو نے پر مختلف محکمانہ سزائیں دی ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس کے 3 انسپکٹرز، 10سب انسپکٹرز، 7 اے ایس آئیز، 2 ہیڈکنسٹیبلز، 5 کنسٹیبلز کو محکمانہ سزائیں دیں گئیں ہیں.

جبکہ 6 پولیس افسران کی عہدہ کی تنزلی، 13 افسران کی سالانہ ا نکریمنٹ روک دی گی، 4 پو لیس افسران کی سروس ضبط کی گئی، 04 پولیس افسران اے ایس آئی عابد حسین ، ہیڈ کنسٹیبل عابد مجید ، کنسٹیبل محمد شعیب اور کنسٹیبل عریب علی کو ڈسمس کیا گیا.

ڈی آِئی جی شہزاد ندیم بخاری کا کہنا ہے کہ ناقص کارکردگی اور فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے والا محکمہ کا حصہ نہیں رہے گا، شہریو ں کے جان و ما ل کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پرواہی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔

عوام کی طرف سے کسی بھی وقت کسی بھی شکایت پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کر وں گا۔

دوسری طرف ڈی آئی جی شہزاد ندیم بخاری نے تھانہ شالیمار کااچانک دورہ کر انعامات اور تعریفی اسناد بھی دی ہیں۔

اس موقع پر ڈی آئی جی نے اچھی کارکردگی پر محرر تھانہ کو تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا اور افسران کو ہدایات دیں

واضح رہے کہ حال ہی میں تعینات ہونے والے آئی اسلام آباد کی طرف سے رواں ہفتے متعدد واقعات کے نوٹس لے کر انکوائریاں مقرر کی گئیں۔ جن کے نتائج تاحال برآمد نہیں ہوئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں