کتاب “شی جن پھنگ آن دی بیلٹ اینڈ روڈ” (2023 ایڈیشن) کے انگریزی ورژن کی اشاعت

کتاب “شی جن پھنگ آن دی بیلٹ اینڈ روڈ” (2023 ایڈیشن) کا انگریزی ورژن چین کے مرکزی اشاعت گھر برائے تالیف و ترجمہ نے شائع کر دیا۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر ریسرچ اکیڈمی کی جانب سے مرتب کردہ اس کتاب میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کے ستمبر 2013 سے نومبر 2023 تک بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر 78 اہم مضامین شامل ہیں۔ یہ کتاب بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے رہنما اصولوں، مفاہیم، اہداف اور سمتوں پر شی جن پھنگ کی گہری وضاحت کی منظم انداز میں عکاسی کرتی ہے، اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تصور سے عمل اور وژن سے حقیقت تک کے ترقیاتی عمل کو جامع طور پر پیش کرتی ہے۔ کتاب کے انگریزی ورژن کی اشاعت سے غیر ملکی قارئین کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تصورات، اقدامات، اہداف اور کامیابیوں کی گہری تفہیم میں مدد ملے گی، اور یہ بین الاقوامی برادری کی تفہیم کو مزید بڑھانے، بیلٹ اینڈ روڈ پر بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرنے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے اور زیادہ سے زیادہ ممالک اور لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے بھی بڑی اہمیت کی حامل ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں