لیاری سے انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

کراچی: پولیس نے لیاری کے علاقے سے انتہائی مطلوب کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا دہشتگرد گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق گرفتار دہشتگرد کی شناخت معراج عرف ماما کےنام سے ہوئی ہے، ملزم معراج دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے لیے ریکی کرتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم معراج ماما حساس اداروں کی خبریں بھی بی ایل اے کو دیتا تھا، معراج ماما کی ریکی اور معلومات پر بی ایل اے سکیورٹی فورسزپر حملہ کرتی تھی ، گرفتار دہشتگرد نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے2017 میں تربت سےگوادرمند کی طرف جانے والی فوجی جوانوں کی گاڑی کی ریکی کی، ملزم کی ریکی پر بی ایل اے دہشتگرد حملے نے جوانوں پر حملہ کرکےشہید کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ، ڈی آئی جی نے بتایا کہ ملزم نے رمضان المبارک میں ریکی کرکے گوادر پورٹ پرحملہ بھی کروایا،رمضان المبارک میں ملزم نے پاکستان نیوی کے ائیرپورٹ پر ریکی کے بعد حملہ کروایا، اس حملے کے نتیجے میں متعدد جوان شہید ہوگئے تھے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کے متعلق معلومات حاصل کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں