حیدرآباد بجلی سپلائی کمپنی میں 25 کروڑ سے زائد کی خوربرد 7 افسران جیل روانہ

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں 25 کروڑ روپے سے زائد کی بدعنوانی کیس کی سماعت کے موقع پر سپیشل جج اینٹی کرپشن سنٹرل حیدرآباد نے 7 ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی۔

ملزم احمد خان، وسیم شاہد، خالد کریم، اعجاز احمد، سید افتخار، ذوالفقار میمن اور سفیر احمد کی ضمانت منسوخ کی گئی ملزمان احمد خان، وسیم شاہد، خالد کریم، اعجاز احمد، سید افتخار اور ذوالفقار میمن حیسکو میں بطور آڈٹ آفیسر اور ایکس ای این تعینات تھے۔

ملزمان کو سینٹرل جیل حیدرآباد منتقل کر دیا گیا۔ایف آئی اے ترجمان کےطابق ملزمان کے خلاف کمپوزٹ سرکل میرپور خاص میں مقدمہ درج تھا۔مذکورہ مقدمے میں حیسکو ملازمین کے تنخواہوں اور دیگر ہیڈز سے 25 کروڑ سے زائد کی خوربرد کی گی۔

بدعنوانی میں ملوث مجموعی طور پر 45 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے جسکی تفتیش جاری ہے۔جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں