اسلام آباد آن لائن چائلڈ پورنوگرافی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کاروائی کرتے ہوئےچائلڈ پورنوگرافی مواد شئیر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔

منگل کے روز ترجمان ایف آئی اے کے کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیاکہ ملزم حسن امین کو چھاپہ مار کاروائی میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم بچوں کی قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز آن لائن شئیر کرنے میں ملوث تھا جبکہ ملزم قابلِ اعتراض تصاویر کی آڑ میں بلیک میل بھی کر رہا تھا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملزم متاثرین سے رقم کا تقاضا بھی کر رہا تھا۔ملزم نے قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بذریعہ واٹس ایپ، فیس بک اور مختلف ویب سائٹ پر شئیر کیں

ملزم نے متعدد سوشل میڈیا اکاونٹ بنا رکھے تھے۔ملزم کے قبضے سے 4 موبائل فون، قابل اعتراض مواد اور ڈیجیٹل آلات برآمد کر لئے گئے۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں