جڑانوالہ:ایس پی ٹاؤن ملک عابد حسین ظفر کی ڈی ایس پی خالد جوئیہ اور ایس ایچ او تھانہ سٹی یوسف شہزاد سپرا کے ہمراہ پریس کانفرنس۔پولیس تھانہ سٹی نے موٹر سائیکل چوری و چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 6 رکنی گینگ کو گرفتار کیا۔ایس پی ملک عابد حسین ظفر
پولیس نے نوریر گینگ کے 6 ارکانِ کو گرفتار کرکے 43 لاکھ روپے کا مآل مسروقہ برآمد کر لیا۔ایس پی ملک عابد حسین ظفر پولیس نے 36 لاکھ روپے مالیت کے 24 عدد موٹر سائیکل برآمد کئے۔ پولیس نے گینگ کی نشاہدہی پر ایک عدد موٹر سائیکل رکشہ برآمد کیا۔پولیس نے 2 عدد پسٹل بھی برآمد کئے گینگ کے ارکان تھانہ سٹی، تھانہ صدر اور کھرڑیانوالہ کے علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔
ایس پی ٹاؤن ملک عابد حسین ظفر کے کہنا تھا کہ گینگ کے ارکان ریکارڈ یافتہ اور 26 مقدمات میں ملوث پائے گئے ہیں گینگ کی گرفتاری سے علاقہ میں چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔