میڈیکل آفیسر نے وزیراعظم کی گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کو ناکام

گوجرانوالہ سےعظمیٰ شاہین مطابق بنیادی مرکز صحت کوٹلی نواب کامونکی گوجرانوالہ کے نااہل میڈیکل آفیسر اور دیگر عملہ نے وزیراعظم کی گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کو ناکام بنانا شروع کر دیا، نئے پودے لگانے کی بجائے سرکاری ہسپتال میں اگے ہرے بھر درخت کاٹ کر فروخت کرنے، جانور باندھنے اور چارہ اگانے/فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا، اہل علاقہ نے درختوں کے کٹاؤ اور غیر قانونی طور پر فروخت کیے جانے والے درختوں سے بھرا ٹرالا قبضہ میں لیتے ہی 15 پر اطلاع بھی کی، پولیس نے بروقت ناکام کاروائی کرتے ہوئے نااہل میڈیکل آفیسر کو گرفتار کرنے کی بجائے درختوں سے بھرا ہوا ٹرالا سمیت ڈرائیور اور کلینڈر کو قبضہ میں لے لیا، مگر سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے تاحال تھانہ واہنڈو نے نااہل میڈیکل آفیسر کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی عمل میں نہ لائی، ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی ایم پی اے اور ایم ایل اے 35 LA جموں ٹو گوجرانوالہ کے کہنے پر تھانہ واہنڈو نے ایف آئی آر نہ کاٹنے کے بہانے کرنے شروع کر دیے ہیں، اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں