بیساکھی تقریبات کے سلسلے میں بھارت سے چوبیس سو سے زائد سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

بھارت سے آنے والے یاتریوں کو پاکستان ریلویز کے اعلیٰ حکام نے واہگہ ریلوے اسٹیشن پر خوش آمدید کہا۔سکھ مہمانوں کو سپیشل ٹرینوں کے ذریعے حسن ابدال روانہ کر دیا گیا۔

ایک ہفتہ کے قیام کے دوران سکھ یاتری اپنے مذہبی مقدس مقامات پر اظہارِ عقیدت کے لیے بھی حاضری دیں گے۔

واہگہ ریلوے اسٹیشن پر سکھ یاتریوں کا بلا معاوضہ سامان اٹھانے کیلیے ریلوے انتظامیہ نے قلیوں کو بھی ڈیوٹی پر مامور کیا تھا۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق سکھ یاتریوں کیلیے چلائی جانے والی سکھ اسپیشل ٹرینوں سے پاکستان ریلویز کو تقریباً 23 ملین روپے آمدن ہو گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں