ایتھوپیا کےسفیر جمال بکر عبداللہ نے فیصل مسجد اسلام آباد میں نماز عید ادا کی اور پاکستان ہوم سویٹ ہوم کے بچوں میں تحائف تقسیم کئے

اسلام آباد: پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ نے فیصل مسجد اسلام آباد میں نماز عید ادا کی اور پاکستان ہوم سویٹ ہوم کے بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔

جمال بکر عبداللہ نے پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں سے ملاقات کی ۔ایتھوپیا کے سفیر نے پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔اس موقع پر پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلی زمرد خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی قوم کو عید مبارک پیش کی۔
جمال بکرعبداللہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان پر اپنی رحمت کرے ۔پاکستان میں دوسری عید منا رہا ہوں ۔پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کی وجہ سے میری یہ عید زیادہ اہم ہے۔

مذید برآں ان کا کہنا تھا کہ مصالحہ دار کھانے میرے پسندیدہ ہیں۔ پنجابی اور سندھی کھانوں سمیت پاکستانی کھانے میرے پسندیدہ ہیں اور پاکستانی کھانے ہمارے کھانوں کے قریب تر ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں