رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر مذمتی قرارداد جمع کروا دی ۔قرارداد سیکریٹری سندھ اسمبلی کے پاس جمع کروائی گئی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ
بھارتی وزیر دفاع کا بیان عالمی قوانین ملکی خودمختیاری کی خلاف ورزی ہے۔ بیان دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کی ذہنی عکاسی کرتا ہے۔
وفاقی حکومت بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو عالمی سطح پر اُٹھائے۔