ملتان سے دبئی جانے والے مسافر سے 16 کلو سونا برآمد کر لیا گیا۔ایف ائی اے امیگریشن نے ملتان ائرپورٹ پر پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کی ہے۔
سونا سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔مسافر کے سامان سے 16 کلو سونا برآمد کر لیا گیا
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق برآمد ہونے والے سونے میں مختلف وزن کی 10 اینٹیں شامل ہیں۔
ملزم محمد تنویر فلائی دبئ کی پرواز نمبر ایف زیڈ 340 کے زریعے دبئی جا رہا تھا۔
ملزم نے امیگریشن کلیرنس کے لیے اپنا پاسپورٹ کاؤنٹر پر پیش کیا۔
ملزم دوران امیگریشن پوچھے گئے سوالات پر حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔
متعدد مرتبہ بیرون ملک سفر کرنے پر ملزم کے سامان کو چیکنگ کے لئے منگوایا گیا۔
دوران تلاشی ملزم کے سامان سے 16 کلو گرام سونا برآمد کر لیا گیا۔
ملزم کا سامان تمام متعلقہ اداروں سے کلئیر ہونے کے بعد چیک کیا گیا تھا۔
ملزم نے بیگ کے خفیہ خانوں میں سامان چھپایا ہوا تھاگرفتار ملزم کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
ملزم کی معاونت کرنے والے عناصر کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔