اسلام آباد: وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف سےاٹلی کی سفیر آرمیلین ماریلینا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعاون سمیت دیگر امور اظہار خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ،وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان جمہوریہ اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ فوجی تربیت کا تبادلہ باہمی طور پر فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
کیونکہ نیٹو کا حصہ ہونے کی وجہ سے اطالوی مسلح افواج کے پاس قابل قدر فوجی تجربہ ہے جبکہ پاکستان کی مسلح افواج انسداد دہشت گردی آپریشنز کا بھرپور تجربہ رکھتی ہیں۔انہوں نے مشترکہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون کے شعبوں کو تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات کے دوران پاک افغان سرحد پر سکیورٹی کی تازہ ترین صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے عزم پر بھی بات چیت ہوئی۔