امریکی صدر کے ہمراہ سفر کرنے والے صحافی طیارے میں چوری کرنا بند کریں

پاکستان بھر کی طرح دنیا بھر کے صحافیوں کی عادات یکساں ہیں
امریکی صدر کے ساتھ سفر کرنے والے امریکی صحافیوں کو خصوصی طیارے سے سامان چرانے کے حوالے سے وارننگ۔

واشنگٹن ڈی سی یہ معاملہ اس وقت نمایاں طور پر سامنے آیا جب فروری میں امریکی صدر جوبائیڈن کے امریکہ وزٹ کوسٹ کے دورے کے بعد آئی فورس ڈیپارٹمنٹ کی اشیاء کی جانچ پڑتال کی گئی تو پتہ چلا کہ اس کے شعبہ صحافت سکیشن سے کتنی چیزیں غائب ہیں وائٹ ہاؤس امریکہ کے صدر کے ساتھ سفر کرنے والے امریکی صحافیوں کو وارن کیا گیا ہے کہ وہ خصوصی طیارے سے سامان چوری کرنا بند کر دیں۔

ایئر فورس ون سے صدراتی مہر والے سرہانے سے لیکر پانی پینے والے گلاس دیدہ ذیب کھانا کھانے والی پلیٹں اکثر اوقات چوری کی جاتی ہیں وائٹ ہاؤس صحافیوں کی تنظیم نے اپنے نمبرز کو ای میل کے زریعے آگاہ کیا ہے کہ ہوائی جہاز سی اشیاء لے جانا سخت منع ہے صحافی تنظیم نے اپنے نمبرز کی سخت الفاظ میں سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ صحافیوں نے امریکی صدر کے خصوصی طیارے فورس ون کے پریس کی بین سے جو اشیاء سوونیئیر کے طور پر چوری کی ہیں ان پر کسی کی نظر نہیں بیان کے مطابق میں واضع طور پر کہا گیا ہے صحافی ایئر فورس ون سے سامان چرانا بند کریں یولیٹیکو کے مطابق حیران کن بات یہ ہے کہ جب صحافی اپنا بیگ لیکر جہاز سے اترتے تو شیشے کے برتنوں کی آپس میں ٹکرانے کی آوازیں بھی بیگ سے سنی جاسکتی تھیں۔

لیکن مزید حیران کن بات یہ ہے کہ ایک بہت بڑی اخبار سے وابستہ وائٹ ہاوس کو کور کرنے والے سنیئر سابق صحافی نے اپنے ساتھیوں کے لیے جب ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا تو اس نے جن پلیٹوں میں کھانا پیش کیا ان سب پلیٹوں پر ائیرپورٹ ون کی مہر لگی ہوئی تھی سنہری نقاشی والی یہ پلیٹں کئی برسوں کے دوران چرائی گئیں تھیں رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ صحافیوں کی تنظم کی جانب سے شدید تنقید کے بعد کم از کم ایک صحافی نے ہمت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدہ کاری والا سرہانہ جو اس نے چرایا تھا وائٹ ہاوس کے اہلکار کو واپس کردیا واضع رہے کہ امریکن صدر اپنے خصوصی طیارے ایئر فورس ون میں سفر کرتے ہیں تو انکے ساتھ تقریبا تیرہ صحافی بھی ساتھ ہوتے ہیں جن کی بھیٹنے کی جگہ طیارے کی عقبی حصے میں ہوتی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں