پاکستان پیپلز پارٹی کا شہید ذولفقار علی بھٹو کی برسی 4 اپریل کی بجائے 14 اپریل کو منا نے کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعہ کے روز پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات نے ویڈیو بیان بتایا کہ پارٹی نے یہ فیصلہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اخترام میں کیا ہے۔
شہید ذولفقار علی بھٹو کی برسی اس بار خاص اہمیت کی حامل ہے۔44 سال بعد انصاف ملنے پر یہ برسی گڑی خدا بخش میں ایک عظیم الشان جلسے کی صورت میں منائی جائے گی۔
یہ ایک تاریخ ساز برسی اور جلسہ ہو گا جس میں شہید زولفقار علی بھٹو کو عدالتوں سے 44 سال بعد انصاف ملنے کے بعد منائی جائے گی۔اورپاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز بھرپور انداز میں شرکت کریں گے