بنوں بجلی چوری میں ملوث 7 دکاندار گرفتار

ایف آئی اے کوہاٹ کی کاروائیاں بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف 7 مقدمات درج کر لئے گئے۔چھاپہ مار کاروائیوں کے نتیجے میں 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں محمد اسلم، محمد بلال، حمزہ، خالد پرویز، سمیع اللہ، محمود خان اور امداد اللہ شامل ہیں۔ملزمان اپنی دکانوں پر بجلی کی مین لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔پیسکو حکام نے موقع پر غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دئیے۔غیر قانونی بجلی کی فراہمی کے لیے استعمال ہونے والی کیبل اور دیگر سامان کو بھی ضبط کر لیا۔

بجلی چوری سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔چھاپہ مار کاروائیاں ڈی آئی خان کے علاقے دینپور روڈ اور نیو سبزی منڈی بنوں پر کی گئی۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔چھاپہ مار ٹیمیں پیسکو حکام کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں