پپیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سینٹ کے الیکشن دو اپریل کو ہونے جا رہے ہیں،خیبر پختونخوا حکومت مخصوص نشستوں کی حلف برداری سے گریز کر کے راہ فرار اختیار کررہی ہے.اور آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے جس پر اپوزیشن جماعتیں عدالت سے رجوع کر رہی ہیں۔حلف لینے کی صورت میں حکومتی اتحاد کو کے پی کے سے سینٹ کی چھ نشستیں ملیں گی جبکہ سینٹ الیکشن میں حکومتی اتحا د کامیاب ہوگا۔
جمعہ کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا وزیر اعلی کے پی کے باہر آتے ہیؔ تو ڈائیلاگ مارتے ہیں اندر جاتے ہیں تو وزیراعظم کے پاوں پڑتے ہیں،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرنا چاہیئے۔جمعہ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پہلے حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے بعد سینٹ کے ضمنی انتخابات ہوئے۔2 اپریل کو سینٹ کے انتخابات ہونے جارہے ہیں ،پھر چئیرمین سینٹ کا الیکشن ہوگا جس کے بعد ملک میں ضمنی انتخابات ہونگے۔یوں سیاسی عمل مکمل ہوجائیگا۔
خیبر پختونخوا کے علاوہ تمام مخصوص نشستوں پر حلف برداری ہو چکی ہے۔گورنر کے پی نے کے پی اسمبلی کا اجلاس بلایا لیکن سپیکر کے پی نے یہ اجلاس ملتوی کردیا۔آج دوبارہ اسپیکر کے پی اسمبلی سے کہتے ہیں کہ آپ آئینی عہدوں پر ہیں مخصوص نشستوں پر اسپیکر کے پی اسمبلی منتخب ممبران سے حلف لیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی کے باہر آتے ہیؔ تو ڈائیلاگ مارتے ہیں اندر جاتے ہیں تو وزیراعظم کے پاوں پڑتے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان اچھے تعلقات ہوں۔