اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراھیم سالم الزابی کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جمعہ کے روز ملاقات کے موقع پر اماراتی سفیر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو اسپیکر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔اورسردار ایاز صادق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار۔
اسپیکر نے نیک خواہشات کے اظہار پر اماراتی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے درینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
پاکستان عرب امارات کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔پاکستان علاقائی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے تمام ممالک کے ساتھ وسیع بنیادوں پر تعاؤن کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
ایاز صادق نے کہا پاکستان-عرب امارات فرینڈ شپ گروپس کے مابین پارلیمانی سطح پر رابطوں کا فروغ ضروری ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کا یو اے ای نے اسپیکر آف پارلیمنٹ کو پاکستان کے دورہ کی دعوت بھی دی۔
پاکستان متحدہ عرب امارات کے معاشی اور اقتصادی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔پاکستان کی پارلیمان دوطرفہ پارلیمانی روابط کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش رکھتا ہے۔
اماراتی سفیر نے کہا عرب امارات پاکستان کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے پاکستان کی معاشی اور معاشرتی ترقی میں شانہ با شانہ کھڑے ہیں۔ پاکستان میں معاشی مواقع موجود ہیں جس سے اماراتی سرمایہ کار استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔
پاکستان کی افرادی قوت انتہائی ماہر اور قابل ہے یو اے ای کی ترقی میں پاکستان کی افرادی قوت کا کردار قابل رشک ہے۔دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں وفود کے تبادلوں سے دوطرفہ ہم آہنگی میں آضافہ ہو گا.