چین کی جانب سے پا کستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد: عوامی جمہوریہ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں گزشتہ روز پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی۔

چینی میڈیا کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حملے میں اپنی جانیں گنوانے والے پاکستانی اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے اور پاکستان کی قومی ترقی اور سماجی استحکام کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ اور قومی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز بلوچستان لبریشن آرمی کے8 دہشتگردوں نے گوادر کمپلیکس میں داخل ہونے کی کوشش کی۔جس پر پاکستان فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے نا صرف ان کا محلہ پسپا کیا بلکہ تمام 8 دہشتگردوں کو بھی جہنم واصل کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں