جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان علیل ہوگٸے۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی ہسپتال پہنچ کر عیادت کی ۔
حلیم عادل شیخ نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی طبعیت دریافت کی، نعیم الرحمن انجیو پلاسٹی کرانے کے بعد اسپتال میں زیر علاج ہیں، حلیم عادل شیخ نے انھیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی ۔ حافظ نعیم الرحمان نے حلیم عادل شیخ کا شکریہ ادا کیا۔