آصف علی زرداری پاکستان کے 14ویں صدر منتخب ہوگئے

ملک کے 14 ویں صدر کے انتخاب کے لیے ہفتہ کے روز قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوئی۔آصف علی زرداری 411 ووٹ لیکر 14 ویں صدر مملکت منتخب ہوگئے۔ان کے مدمقابل محمود اچکزئی کو 181 ووٹ ملے۔صدر مملکت کے انتخات کیلئے قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صبح 10 بجے شروع ہونے والی پولنگ کا عمل شام 4 بجے تک جاری رہا۔سینیٹ اور قومی اسمبلی سے آصف علی زرداری کو 255 اور محمود خان اچکزئی کو 119ووٹ ملے۔تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔جبکہ سینیٹ سے جے یو آئی ف کے 4۔اراکین،جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے بھی ووٹ کاسٹ نہیں کیا

پنجاب اسمبلی میں آصف زرداری کو 246 اور محمود اچکزئی کو 100 ووٹ ملے۔جبکہ پختونخوا اسمبلی میں صدارتی انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 109 ووٹ پول کیے گئے ہیں۔36 ووٹ کاسٹ نہیں کیے گئے ۔ ان میں 21 خواتین اراکین اسمبلی، 4 اقلیتی اراکین شامل ہیں جب کہ 2 حلقوں پر خیبرپختونخوا میں انتخابات نہیں ہوسکے تھے۔

سندھ اسمبلی میں موجود تمام ارکان نے ووٹ کاسٹ کر دیا، سندھ اسمبلی میں 161 ارکان اسمبلی نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا، جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جبکہ جی ڈی اے پہلے ہی صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ کر چکی ہے۔

بلوچستان اسمبلی میں بھی 47 ارکان نے ووٹ کاسٹ کر دیئے۔ جہاں تمام کے تمام ووٹ آصف زرداری نے حاصل کیئے۔ جے یو آئی (ف)، جماعت اسلامی اور حق دو تحریک کے اراکین نے پولنگ میں حصہ نہیں لیا۔

آصف علی زرداری پاکستان کے 14ویں صدر منتخب ہوگئے“ ایک

  1. صدر آصف زرداری کو دوسری بار صدارت مبارک ہو۔۔۔۔ دودھ وچ پانی پائی جاو۔پائ جاو۔۔
    رل مل ملک نوں کھائی جاو۔۔کھائی جاو

اپنا تبصرہ لکھیں