نیویارک میں یوم پاکستان کی خصوصی تقریب

نیو یارک: پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رواں ماہ یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد آج کیا جائے گا

امریکہ کے سب سے بڑے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منعقدہ تقریب کو پاکستان کی تہذیب اور یوم قرارداد کا نام دیا گیا ہے

خصوصی تقریب کا انعقاد نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی ذیلی تنظیم پاکستانی امریکن لاء انفورسمنٹ سوسائٹی کی جانب سے کیا گیا ہے

امریکہ میں سفیر پاکستان مسعود خان مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریب کا افتتاح کریں گے

دیگر مہمانان گرامی میں امریکہ کی معروف شخصیات شامل ہوں گی

نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ امریکہ کا سب سے بڑا اور تاریخی پولیس کا ادارہ ہے

اس وقت چھ سو سے زائد پاکستانی امریکن نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے عوام کے مابین تعلقات کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں