عوام نے ایوان میں گالی دینے ے لیے ووٹ نہیں دیا میثاق مفاہمت کی دعوت دیتا ہوں بلاول زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کو قومی اسمبلی کی تمام مخصوص نشستیں مل بھی جائیں آپ وزیراعظم کی کرسی پیپلز پارٹی کے ووٹس کے بغیر نہیں حاصل کر سکتے۔آپ کوعوام نے ووٹ دیئے ہیں تو اس لیے نہیں دیئے کہ آپ یہاں آ کر گالی دیں۔ آپ کو اس لیے ووٹ اس لیے نہیں ملے آپ یہاں آکر شور شرابہ کریں۔

سوموار کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر کوئی آئین کی خلاف ورزی کرتاہے تو اسے سزا دلوائیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر چھاپہ مار کر سیکرٹ دستاویز واپس لینے گئے۔گرفتاری کے بعد مبینہ سائفر غیر ملکی اخبار میں چھپا۔خفیہ دستاویز غیر ملکی جریدے میں چھپنا قومی سلامتی پر سمجھوتہ ہے۔میں وزیر خارجہ رہا ہوں مجھے پتا ہے کہ سائفر کیا ہوتاہے۔عمران خان نے ٹی وی پر آکر کہا کہ سائفر مجھ سے گم ہو گیاہے۔سائفر کی کاپی دشمن کو مل جائے تو وہ ہمارا کوڈ ٹریک کر سکتے ہیں۔عمران خان یہ سب جانتے تھے۔اگر دشمن کو سائفر مل جائے تو وہ اس کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ جان بوجھ کر کسی نے سائفر کاپی کو غیر ملکی جریدے میں چھاپا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کہہ رہے ہیں کہ ان کی تقریر سرکاری ٹی وی پر نہیں دکھائی گئی۔یہ روایت عمران خان نے ڈالی تھی۔ہمیں یہ برقرار نہیں رکھنی چاہیے۔

اس ملک کی عوام آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔اس بحران میں آپ سب کو وہ کردار ادا کرنا پڑے گا کہ ہم پاکستان کو بچائیں۔ پاکستان کی جمہوریت اور معیشت کو بچائیں۔اگر ہمارے ساتھی کل احتجاج نہیں کر رہے ہوتے تو وہ وزیراعظم کی تقریر سنتے جس میں کچھ ایسے پوائنٹس ہیں جو میں نے بھی جوائنٹ اجلاس میں اٹھائے اور وزیراعظم نے بھی اپنی تقریر میں اٹھائے ہیں۔ اگر ہم ان پر عمل درآمد کرتے ہیں تو جو بحران پیدا ہواہے اس کو ختم کرنا شروع کر سکتے ہیں۔ان میں سے ایک یہ ہے کہ شہبازشریف نے کہا کہ قومی مفاہمت کے چارٹر پر کام کریں۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی یہ تجویز دی۔ہم اس کی حمایت کرتے ہیں اور ہمارے اپوزیشن کے دوستوں سے بھی اپیل کرتے ہیں وہ بھی اس میں شامل ہوں۔اگر ہم ایسا نظام بنا سکتے ہیں جہاں ہم سب کھل کے قوانین اور کوڈ آف کنڈکٹ پر اتفاق کرتے ہیں۔

جب کرکٹ بھی کھیلتے ہیں تو کرکٹ کے قوانین ہوتے ہیں۔اس کے مطابق کھیلتے ہیں۔ جیت ہار اللہ کے ہاتھ میں ہے رولز کے مطابق کھیلتے ہیں تو جیتتے ہیں اور ہارنے والا اپنی ہار قبول کرتا ہے۔ایک یہ چیز ہم آپس میں طے کر لیں تو پاکستان کے 90 فیصد مسائل حل کر سکتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے تھا کہ چارٹر آف اکنامی پر بات کی گئی۔یہ بھی بہت ضروری ہے اس ایوان میں کسی ایک جماعت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے۔پاکستان کی عوام نے ایسا فیصلہ سنایاہے جہاں آپ کو مجبور ا مل بیٹھ کر فیصلے کرنا پڑیں گے۔آپ کو قومی اسمبلی کی تمام مخصوص نشستیں مل بھی جائیں۔آپ وزیراعظم کی کرسی پیپلز پارٹی کے ووٹس کے بغیر نہیں سنبھال سکتے۔پاکستان کے عوام یہ پیغام بھیج رہے ہیں کہ وہ ہماری لڑائیوں سے تھک گئے ہیں اگر وہ چاہتے تو وہ کسی ایک جماعت کو اکثریت دلوا سکتے ہیں۔ چلیں اب اکثریت نہیں دی اگر دیتے تو حکومت ان کی ہوتی۔عوام نے ان کو اکثریت نہیں دی اس لیے میں سمجھتاہوں کہ قومی مفاہت کا چارٹر یا اکنامی کا چارٹر ہو ہمیں آپس میں بات کرنی چاہیے۔اگر آپ واقعی الیکشن جیت چکے ہیں تو آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کے عوام مہنگائی بے روزگاری اور غربت کی وجہ سے تنگ آ چکے ہیں۔آپ کوووٹ دیئے ہیں تو اس لیے نہیں دیئے کہ آپ یہاں آ کر گالی دیں آپ کو اس لیے ووٹ اس لیے نہیں ملے آپ یہاں آکر شور شرابہ کریں۔پاکستان کی عوام نے آپ کو مجھے اور ن لیگ کوووٹ دیا تو اس لیے دیا کہ ہم ملک کو معاشی بحران سے بچائیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں