مارچ 2023 میں پیش آنے والے سائبر سیکیورٹی واقعے کی تحقیقات کے لئے، نادرا نے 30 اکتوبر 2023 کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے قیام کے لئے وفاقی حکومت سے درخواست کی۔ اس کے مطابق، وزیر اعظم نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹرسائبر کرائم کی سربراہی میں جے آئی ٹی کے قیام کی منظوری دی۔ معاملے کی غور سے تحقیقات کے بعد، جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ محترم وزیر اعظم کو پیش کی، جنہوں نے نادرا کو رپورٹ کے نتائج اور سفارشات کے مطابق تعمیلی اقدامات شروع کرنے کی ہدایت کی۔ تجویز کردہ اقدامات میں مناسب ٹیکنالوجی اپ گریڈز کے ساتھ ساتھ محکمہ جاتی اور انظباتی کارروائیاں بھی شامل ہیں، جو لاپرواہی کے ذمہ دار پائے گئے افراد کے خلاف کی جائیں گی۔ یہ تعمیلی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں، جو نادرا کو اپنی خدمات کو بہتر طریقے سے فراہم کرنے کے قابل بنائیں گے، اور ڈیٹا بیس کی معیاری سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہونگے۔