پاکستان اور چین مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے پر عزم

پاکستان اور چین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بات نگران وزیر برائے اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی اور چین کے ریاستی کونسلر شین ییکن اور چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ کے درمیان مالے میں مالدیپ کے صدر محمد معیزو کی طرف سے دی گئی ضیافت کے موقع پر بات چیت کے دوران سامنے آئی۔

اپنے ریمارکس میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ چین اور پاکستان ایک دوسرے کے سب سے قابل اعتماد پڑوسی اور اچھے دوست اور بھائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیرینہ دوستی ہر موقع پر ثابت قدم رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں