اسلام آباد (سی این این اردو): نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی سابق صدر غلام اسحاق خان کی قبر پر فاتحہ خوانی اور مرحوم کے بلندی درجات کے لیے دعا کی اور ان کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔
اس کے علاؤہ وزیراعظم کی فرنٹیئر کانسٹیبلری کے شہید کمانڈنٹ صفوت غیور کی قبر پر بھی فاتحہ خوانی کی اور شہید کے بلندی درجات کی دعا ۔
وزیراعظم نے شہید صفوت غیور کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر فرنٹیئر کانسٹیبلری کے دستے کی جانب سے شہید صفوت غیور کو سلامی بھی پیش کی گئی۔وزیراعظم نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک و قوم کے لیے ان کی خدمات کو سراہا ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہید صفوت غیر نے ایک عظیم مقصد کے لئے جان کانذرانہ دیا۔ہم ملک کی حفاظت کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے مقروض ہیں جنہوں نے اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی میں اپنی جانیں قربان کیں۔