راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 854 ہوگئی

راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 53 مریضوں کی آمد کے بعد ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 854 ہو گئی۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 53 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ اسپتال میں 9 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ ہولی فیملی اسپتال میں 53، ڈی ایچ کیو میں 32 اور بے نظیر اسپتال میں ڈینگی کے 34 مریض زیر علاج ہیں۔

دریں اثنا، ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ایف آئی آر درج کی ہیں اور تین احاطے سیل کر دیے ہیں۔

ڈینگی وائرس مچھروں سے پھیلنے والی ایک وائرل بیماری ہے جو حالیہ برسوں میں پوری دنیا میں تیزی سے پھیلی ہے۔ ڈینگی وائرس بنیادی طور پر اور کچھ حد تک کی مادہ مچھروں سے پھیلتا ہے۔

علامات

ڈینگی کا شبہ اس وقت ہونا چاہیے جب بخار کے مرحلے کے دوران تیز بخار (40°C/104°F) کے ساتھ درج ذیل میں سے 2 علامات ہوں

اپنا تبصرہ لکھیں