لاہور : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے پیر کے روز کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 7 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی کے صوبے بھر میں چھاپوں میں گرفتار دہشت گردوں میں کالعدم داعش کے 2 کمانڈر شاہد اور سیف شامل ہیں۔
حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، دستی بم اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔ چھاپے پنجاب کے علاقوں گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور بہاولپور میں مارے گئے۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتاری کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے گزشتہ ہفتے پنجاب میں 240 کومبنگ آپریشنز کے دوران 65 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔