اسلام آباد (سی این این اردو):معروف فنکار، فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار جمال شاہ نے نگران حکومت میں حلف اٹھانے کے بعد جمعہ کے روز وزارت قومی ورثہ و ثقافت کا دورہ کیا اور اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ، وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد وزارت میں سیکرٹری فارینہ مظہر اور قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے دیگر افسران سے ملاقات کی۔
وفاقی سیکرٹری نے جمال شاہ کو تعارفی بریفنگ دی اور انہیں ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن کے کام کے بارے میں آگاہ کیا۔ افسران سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ ملک میں ثقافت اور فنکار برادری کی بہتری اور ترقی کے لئے کام کریں گے۔
اس موقع پر جمال شاہ نے کہا کہ انہوں نے اس عہدے کو ایک چیلنج کے طور پر قبول کیا ہے اور وہ اپنی ذمہ داریاں پوری محنت اور لگن کے ساتھ نبھائیں گے۔