اسلام آباد: ہر شہری کو اپنی رائے کے اظہار کا بنیادی حق حاصل ہے، تاہم ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے جعلی خبریں پھیلانا، گالم گلوچ یا آئینی اداروں کے خلاف ہتک آمیز مواد شائع کرنا نہ صرف معاشرے کے لیے نقصان دہ بلکہ قانوناً جرم بھی ہے۔
اظہارِ رائے کی آزادی کے ساتھ ذمہ داری لازم ہے۔ غلط معلومات اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے قومی اداروں کو کمزور کرنا عوامی اعتماد کو مجروح کرتا ہے اور اجتماعی مفاد کے خلاف جاتا ہے۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) تمام شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اخلاقی، ذمہ دار اور قانون کے مطابق آن لائن رویہ اختیار کریں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو قومی اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال کریں، نہ کہ انہیں نقصان پہنچانے کے لیے۔