اسلام آباد: پاکستان اور دیگر ممالک میں زلزلوں کی پیشگی اطلاع دینے والے شہباز لغاری نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں زلزلوں کی پیشگی اطلاع دینے کا نظام قائم کر سکتا ہوں.مقامی نجی ادارے ارتھ کوئیک کوئیک ریسرچ سینٹر کے سی ای او محمد شہباز لغاری نے سی این این اردو کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے اسلام اباد، راولپنڈی، چار سدہ، اور خیبر پختون خواہ کے دیگر علاقوں میں انے والے شدید زلزلوں کے سے متعلق 03 جنوری 2026 کو اگاہ کر دیا تھا.جس میں زلزلے کی شدت، گہرائی اور اس سے متعلق معلومات بھی شامل تھیں.اپنی قائم کردہ نظام کے تحت حالیہ زلزلے کی تفصیلات قبل از وقت اطلاع دے دی تھی.
انہوں نے کہا گزشتہ ایک سبل سے زاىد عرصے کے دوران میری درست پیش گوئیوں کی تفصیلات اور رکارڈ آن لائن دستیاب ہیں.جن میں نہ صرف پاکستان بلکہ ترکیہ, یونان، افغانستان اور مشرق بعید کے ممالک میں آنے والے زلزلوں کی درست پیش گوئیاں کی گئی ہیں.حالیہ زلزلے کی پیش گوئی ان کے یوٹیوب چینل ای کیو کیو این پر موجود ہے.زلزلے کی شدت اتنی زیادہ تھی اگر اگر یہ چھ سیکنڈ اور مزید برقرار رہ جاتا تو بڑے پیمانے پر نقصانات ہونے کے امکانات تھے.
شہباز لغاری نے کہا کہ ان کے ای کیو کیو این ادارے کا مقصد انے والے زلزلے کی اطلاع دے کر قیمتی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے.اس سلسلے میں ان کا ادارہ پاکستان کےپانچ ہزار کلومیٹر احاطے میں انے والے زلزلوں کی قبل از وقت پیش کی اطلاع دینے والا دنیا کا پہلا ارتھ کوئیک کوئیک نیوز ریسرچ سینٹر ہے.
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی حکومتی ادارے متحرک ہو کر ہمارے ساتھ تعاون کریں تو ہم ایسا نظام بنا سکتے ہیں جو پوری دنیا کو آنے والے زلزلوں کا قبل از وقت بتانے کی صلاحیت رکھتاہوں. مگر بدقسمتی سے حکومتی ادارے حوصلہ افزائی کی بجائے حوصلہ شکنی کر رہے ہیں.جب کہ بین الاقامی سطح پر متعدد ممالک سے میری کاوش کی ستائش کی جارہی ہے.جن کی حوصلہ افزائی کے نتیجے میں بہتر انداز میں قدرتی آفت سے انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے پر عزم ہوں.