لاہور: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور سی ایم ایچ لاہور میں زیر علاج تھیں، جہاں وہ خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ کل بروز جمعرات، یکم جنوری 2026 کو ڈی ایچ اے فیز-8 لاہور میں بعد از نمازِ ظہر ادا کی جائے گی۔ نمازِ جنازہ کا وقت دوپہر 1:30 بجے مقرر کیا گیا ہے۔
مرحومہ کے انتقال پر عسکری و سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی جا رہی ہے۔