•ڈی جی سی میجر جنرل کاشف آزاد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے
واہ کینٹ میں پاکستان آرڈننس فیکٹریز کی ہاکی ٹیموں کے مابین54 ویں انٹر فیکٹریز ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں اے اے فیکٹری کی ٹیم نے فائنل میچ میں 5-1 سے کامیابی حاصل کی اور سال رواں کی چیمپئن قرار پائی
فائنل میچ میں ڈی جی سی میجر جنرل کاشف ازاد مہمان خصوصی تھے اور انھوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
زاہد مسعود اعوان کو فائنل میں شاندار ہیٹرک کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا اور نقد انعام سے نوازا گیا
پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز محمد آصف نے حاصل کیا فل بیک شفق نے اور سرفراز احمد نے بھی بہت اچھا کھیل پیش کیا اور ایک ایک گول سکور کیا
خالد محمود ٹیم کے کپتان اور ٹیم کوچ اینڈ کوآرڈینیٹر لالہ منظور نے اپنے سپورٹس آفیسر محمد ثاقب کے ہمراہ معزز مہمان خصوصی جنرل کاشف ازاد سے ونر ٹرافی وصول کی
اے اے فیکٹری ہاکی کا فائنل جیت کر مسلسل تیسری بار جنرل ٹرافی جیتنے کی حق دار ٹھہری
ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس کرنل غلام ربانی اور ڈی جی سی جنرل کاشف ازاد نے پوری ٹیم کو اور بالخصوص ٹیم کے کپتان خالد محمود اور کوچ لالہ منظور کو مبارکباد پیش کی
فائنل میچ پی او ایف ویلفیئر کمپلیکس کے آسٹرو ٹرف ہاکی گراؤنڈ میں کھیلا گیا جہاں متعدد اہم قومی و بین الاقوامی سپورٹس مقابلے منعقد کرائے جا چکے ہیں