تحریر و ترتیب : عابد چوہدری
ابتدائی زندگی اور تعلیمی پس منظر
محمد اصغر بانگی 1965 میں لاہور کے ایک مذہبی گھرانے میں محمد صدیق بانگی کے ہاں پیدا ہوئے۔

انہوں نے ابتدائی تعلیم لاہور کی عظیم درسگاہ گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ لاہور سے حاصل کی۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے وہ بعد ازاں سنگاپور منتقل ہوئے جہاں انہوں نے سنگاپور جینیٹک پبلک آئی ٹی انسٹیٹیوٹ سے سافٹ ویئر اور ہارڈویئر کمپیوٹر کے شعبے میں تعلیم حاصل کی۔

جاپان اور سنگاپور کے بعد کوریا میں مستقل سکونت
تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے کچھ عرصہ جاپان میں قیام کیا، بعد ازاں دوبارہ سنگاپور آئے اور
اس کے بعد کوریا میں مستقل سکونت اختیار کی۔ اسی دوران انہوں نے امپورٹ، اکسپورٹ کے کاروبار کا آغاز کیا اور اپنی محنت و دیانت سے نمایاں مقام حاصل کیا ۔اس وقت وہ پاکستان ،دوبئی، گھانا، نائجیریا، بھارت سنگاپور، سمیت دیگر ممالک کے ساتھ:

ہیوی مشینری ، سمال مشینری گاڑیوں کے پاٹس
اور دیگر انڈسٹریل آئٹمز کے ساتھ ساتھ پچھلے چند سالوں سے کوریا میں پاکستانی آم کی برآمد جیسے کاروباری معاملات کامیابی سے انجام دے رہے ہیں۔
پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا میں نمایاں خدمات

محمد اصغر بانگی پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ حالیہ انتخابات میں انہوں نے الیکشن کمیشن کے فرائض بھی ذمہ داری اور شفاف انداز میں ادا کیے، جسے بزنس کمیونٹی نے سراہا۔

دینی و سماجی وابستگیاں
وہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ساتھ بھی طویل عرصے سے منسلک ہیں اور دینی، فلاحی اور سماجی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
خوش اخلاقی، سماجی خدمات اور عوامی احترام

اصغر بانگی اپنی خوش اخلاقی، دردِ دل اور فلاحی سوچ کی وجہ سے ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ ان کی فیملی کوریا میں نہایت معزز سمجھی جاتی ہے اور ہر طبقۂ فکر کے لوگ انہیں عزت و احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں۔
60ویں سالگرہ کی تقریب میں اہم شخصیات کی شرکت

مدثر علی چیمہ (چیئرمین پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا) رحیم شاہ(صدر) میاں صغیر احمد (سیکرٹری جنرل)
کم انور ، ًمحمد اختر ، حاجی کفایت اللہ ، شیخ سونی ، سرورمہر

محمد جمیل (صدر، منہاج القرآن انٹرنیشنل ایشیا)
سمیت دیگر معزز مذہبی، سیاسی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب خوشگوار اور پرخلوص ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکاء نے محمد اصغر بانگی کی صحت، درازیٔ عمر اور مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔