اسلام آباد : ایتھوپیا وفاقی جمہوریہ کے سفارت خانے کے مطابق ، ڈاکٹر اومر حسین اوبا آج 16 دسمبر 2025 سے ایتھوپیا کے نئے سفیر کے طور پر اپنے عہدے کا آغاز کریں گے۔
یہ تقرری ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔ ڈاکٹر اوبا کی تقرری دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے اہم قدم ہے۔
ایتھوپیا کے سفارت خانے نے پاکستان کی وزارت خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی جانب سے مسلسل تعاون اور سفارتی حمایت پر اپنی اعلیٰ ترین قدر دانی کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر اومر حسین اوبا بین الاقوامی تعلقات اور سفارتکاری میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، اور ان کی تقرری ایتھوپیا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
ایتھوپیا کے سفارت خانے کو یقین ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر وہ دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔