تحریر و تحقیق:-عابد چوہدری
جنوبی کوریا میں پاکستانی تارکینِ وطن کی تعداد میں اضافہ 1990 کی دہائی کے اواخر میں تیزی سے دیکھنے میں آیا۔ اس دور میں بڑی تعداد میں پاکستانی شہری کوریا کے مختلف شعبوں، خصوصاً تعمیرات، مینوفیکچرنگ، ٹیکنالوجی اور ٹریڈ (امپورٹ/ایکسپورٹ) سے وابستہ ہوئے۔ بڑھتی ہوئی کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ ایک غیر رسمی نیٹ ورکنگ کا آغاز ہوا، جس نے جلد ہی ایک منظم پلیٹ فارم کی ضرورت کو اجاگر کر دیا۔
تنظیم کا باقاعدہ قیام: 2000–2002
اسی ضرورت کے پیشِ نظر پاکستان بزنس ایسوسی ایشن جنوبی کوریا (PBA Korea) کا باقاعدہ قیام 2000 کی دہائی کے اوائل میں عمل میں آیا۔ تنظیم کے بنیادی مقاصد میں:
کوریا میں پاکستانی کاروباری افراد کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا
پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان دو طرفہ تجارت (Bilateral Trade) کو فروغ دینا
پاکستانی مصنوعات، جن میں ٹیکسٹائل، اسپورٹس گڈز، سرجیکل آلات، چاول اور لیدر شامل ہیں، کو کورین مارکیٹ تک رسائی دلانا-
نئے آنے والے تاجروں اور کاروباری افراد کی رہنمائی
پاکستانی سفارتخانے کے اشتراک سے معاشی و تجارتی منصوبہ بندی شامل تھے۔ ابتدا میں یہ تنظیم ایک کمیونٹی بیسڈ بزنس کونسل کے طور پر کام کرتی رہی، جسے بعد میں باضابطہ حیثیت دی گئی۔
بانی قیادت اور ابتدائی سفر
PBA کے بانی صدر شاہد بشیر اور ان کے ساتھیوں . اصغر بانگی، حافظ وحید، محمد علی، مہر سرور، عارف منیر، سلیم بٹ، ذوالفقار خان، صاحب زادہ حاجی، خالد خان، اسرار خان اور دیگر —نے نہ صرف تنظیم کی بنیاد رکھی بلکہ اس کا آئین (Constitution) بھی مرتب کیا۔
تنظیم کے ابتدائی اجلاس اتیوان مسجد، دفاتر اور ریسٹورنٹس میں منعقد ہوتے رہے، جبکہ پہلا باقاعدہ دفتر ینگسن گو چَنگ مِن آفس میں قائم کیا گیا۔
قومی سطح پر شناخت: 2005–2007
2005 میں صدر پرویز مشرف کے دورۂ جنوبی کوریا کے موقع پر PBA نے پاکستانی بزنس کمیونٹی کی نمائندگی کی اور پاکستانی سفارتخانے کے عشائیے میں بھرپور شرکت کی۔

بعد ازاں وزیراعظم شوکت عزیز کے دورۂ کوریا کے دوران PBA کے زیرِ اہتمام عشائیہ دیا گیا اور تنظیم کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی، جس سے PBA کو قومی سطح پر پہچان ملی۔

تنظیم کی بحالی اور دوسرا فعال دور: 2008–2013
بانی صدر کے کوریا سے روانہ ہونے کے بعد ایک عرصے تک تنظیم غیر فعال رہی۔ بعد ازاں ہم خیال دوستوں نے مل کر PBA کو دوبارہ منظم کیا۔
اس مرحلے پر حافظ وحید صدر منتخب ہوئے، جنہوں نےتنظیمِ نو ، ممبران شپ کی بحالی پالیسیوں کی از سرِ نو تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔
2010 کے بعد: ادارہ جاتی اور تجارتی کردار
2010 کے بعد PBA Korea کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جن میں:
پاکستان ایمبیسی سیول کے ساتھ مشترکہ پروگرام ، پاکستان ٹریڈ اینڈ کلچر ویک ، بزنس سیمینارز اور B2B میچنگ سیشنز، پاکستانی تاجروں کے لیے قانونی و تجارتی رہنمائی ، کمپنی رجسٹریشن، لیبر قوانین اور امپورٹ/ایکسپورٹ پروسیجر پر معاونت شامل ہیں۔
دو طرفہ تجارت میں کردار
جنوبی کوریا پاکستان کے لیے ٹیکنالوجی، IT، آٹوموبائل اور الیکٹرانکس کے شعبوں میں ایک اہم شراکت دار ہے۔
PBA Korea نے: کورین کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر آمادہ کیا
پاکستانی برآمد کنندگان کو کورین معیارات سے ہم آہنگ کیا
SME سطح پر تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا
بعد ازاں ہونے والے انتخابات میں مدثر علی چیمہ صدر منتخب ہوئے، جنہوں نے اپنی ٹیم
صابر خٹک، مہر سرور، شفیق خان، ندیم ملک، راجہ عامر اقبال، میاں صغیر احمد، جاوید ملک، عظیم گجر، جہانزیب خان اور دیگر کے ساتھ PBA کو ایک فعال، منظم اور متحرک ادارہ بنا دیا۔
اسی دور میں مدثر علی چیمہ بلا مقابلہ صدر اور صابر خٹک جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔انہوں نے سفارتخانے کے ساتھ مضبوط روابط، مختلف ادوار میں سفیرانِ پاکستان —نصر اللہ خان، رحیم حیات قریشی اور ممتاز زاہرہ بلوچ —کی معاونت سے مظبوط کئے اور
قومی تہواروں کا باقاعدہ انعقاد
پاکستانی کمیونٹی کا مورال بلند
پاکستان کی مثبت عالمی شناخت کو فروغ دیا گیا اور PBA نے پاکستان کا وقار عالمی سطح پر نمایاں کیا۔
جمہوری اقدار اور ادارہ جاتی استحکام
PBA ہمیشہ ایک جمہوری تنظیم رہی ہے، جس کی بنیاد سیکڑوں ممبران جو کوریا کے مختلف شہروں میں ونگز کی صورت میں ان کا باقاعدہ انتخاب کیا جانے لگا. اس کے علاوہ آئین اور نظم و ضبط پر قائم کرنا ۔
خدمات کے اعتراف میں مدثر علی چیمہ کو چیئرمین اور صابر خٹک کو وائس چیئرمین منتخب کیا گیا۔ بعد ازاں ہونے والے انتخابات میں:

جہانزیب خان — صدر

حمید الحق — نائب صدر

میاں صغیر احمد — جنرل سیکرٹری

جدید دور: 2018–2025
اس عرصے میں PBA Korea نے
ڈیجیٹل پلیٹ فارمز
آن لائن بزنس نیٹ ورکنگ
کورین چیمبرز آف کامرس سے براہ راست روابط
پاکستانی اسٹارٹ اپس اور IT فری لانسرز کی سپورٹ
ڈیجیٹل ممبر سیپ ، جیسے جدید اقدامات متعارف کرائے۔
COVID-19 کے دوران کمیونٹی کے لیے ایمرجنسی اور قانونی مدد بھی فراہم کی گئی۔
تازہ ترین پیش رفت: انتخابات 2025–2027
جون 2025 میں آئینی تقاضوں کے مطابق الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی، جس میں
مہر سرور، اصغر بانگی، شکیل احمد اور ملک ندیم شامل تھے۔ کاغذاتِ نامزدگی جمع نہ ہونے کے باعث:

✅ رحیم شاہ — صدر

✅ محمد کاظم — نائب صدر

✅ میاں صغیر احمد — جنرل سیکرٹری

بلا مقابلہ منتخب ہوئے، جو PBA کی تاریخ میں کمیونٹی اتحاد کی ایک نمایاں مثال ہے۔
آج کے بنیادی اہداف
آج بھی PBA Korea کے اہم مقاصد میں، پاکستان–کوریا تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانا، پاکستانی تاجروں کی رہنمائی
نئی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کا فروغ، اوورسیز پاکستانیوں کے کاروباری مفادات کا تحفظ
پاکستان ایمبیسی کے ساتھ معاشی سفارت کاری (Economic Diplomacy) شامل ہیں۔
آخر میں یہ کہتا چلوں کہ
پاکستان بزنس ایسوسی ایشن جنوبی کوریا کی تاریخ عزم، استقامت اور خلوص کی ایک روشن مثال ہے۔
یہ تنظیم آج بھی کوریا میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے روشنی کا مینار بنی ہوئی ہے۔
پاکستان زندہ باد