پنجاب حکومت نے کائٹ فلائنگ آرڈیننس 2025 جاری کر دیا، لاہور سمیت صوبے بھر میں بسنت منانے کی منظوری

لاہور : (سی این این اردو) پنجاب حکومت نے کائٹ فلائنگ آرڈیننس 2025 جاری کرتے ہوئے لاہور سمیت پورے صوبے میں بسنت منانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ نئے آرڈیننس کے تحت پتنگ بازی صرف حکومت کی جانب سے مقرر کی گئی جگہوں اور مخصوص اوقات میں ہی کی جا سکے گی۔

آرڈیننس میں کم عمر افراد کی پتنگ بازی پر پابندی بھی شامل ہے، جس کے مطابق 18 سال سے کم عمر شہری پتنگ نہیں اُڑا سکیں گے۔ حکومت نے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے، کیمیکل ڈور اور دھاتی تار کے استعمال پر سخت پابندی، اور قواعد کی خلاف ورزی پر جرمانوں اور قانونی کارروائی کا عمل بھی مزید سخت کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق بسنت فیسٹیول کے دوران شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہو گی، جبکہ متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ قانون کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں