ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کی اہم میٹنگ: انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور مسافروں سے خوش اخلاقی یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور: ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کی زیر صدارت امیگریشن عملہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی سفر کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں امیگریشن حکام کو ہدایت کی گئی کہ مسافروں کے ساتھ خوش اخلاقی، شفافیت اور پیشہ ورانہ رویہ ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ ایک سنگین جرم ہے جس کے تدارک کے لیے سخت نگرانی، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور مؤثر رابطہ کاری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امیگریشن عملے کو مسافروں کی سہولت، رہنمائی اور قانون کے تحت شفاف کارروائی کو اپنی اولین ترجیح بنانا چاہیے۔

اجلاس میں ان اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی جو سرحدی سکیورٹی کو مضبوط بنانے اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے مستقبل قریب میں نافذ کیے جائیں گے۔ ایف آئی اے حکام نے عزم ظاہر کیا کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں