اسلام آباد میں مساج سینٹر میں لڑکی پر بہیمانہ تشدد اور بلیک میلنگ—بال کاٹ کر گنجا کرنے کا دلخراش واقعہ سامنے آگیا

اسلام آباد کے تھانہ لوئی بھیر کی حدود میں حوا کی ایک بیٹی کے ساتھ تشدد اور بلیک میلنگ کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مقامی مساج سینٹر “SK” میں نوجوان لڑکی کو اس وقت وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب اس نے گاہکوں سے جسمانی تعلقات قائم کرنے سے انکار کیا۔

عبدالرحمان نامی شخص کی رپورٹس کے مطابق ، مساج سینٹر کے مالکان اور بااثر افراد—جن میں صبی، دلویز اور ارمان خان شامل بتائے جاتے ہیں—نے نہ صرف لڑکی کو مارا پیٹا بلکہ اس کے بال کاٹ کر اسے گنجا بھی کر دیا۔ تشدد کے دوران مبینہ طور پر واقعے کی ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

علاقہ مکینوں کا دعویٰ ہے کہ لوئی بھیر پولیس نے ملزمان کو کچھ وقت کے لیے حراست میں لیا، تاہم مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے رشوت لینے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا، جس پر علاقہ عوام نے شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

مزید کارروائی کے لیے شہریوں نے اعلیٰ حکام اور پولیس انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں